17 مئی 2016 - 14:24
ایران اور فرانس کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے نیا باب کھل گیا: صدر روحانی

صدر روحانی نے ایران اور فرانس تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے کے لئے نیا باب کھل گیا ہے.

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ صدر روحانی نے ایران اور فرانس تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان تعاون اور تعلقات کو فروغ دینے کے لئے نیا باب کھل گیا ہے.

ان خيالات كا اظہار صدر مملكت حجت الاسلام و المسلمين 'حسن روحاني' نے منگل كے روز تہران ميں فرانس كے نئے سفير كيساتھ ايك ملاقات ميں گفتگو كرتے ہوئے كيا.

اس موقع پر ايران ميں تعينات ہونے والے فرانسيسي سفير 'فرانسوا سينمو' نے اپني اسناد تقرري اسلامي جمہوريہ ايران كے صدر كو پيش كيں.

صدر روحاني اس ملاقات كے دوران ايران اور فرانسيسي قوم كے درميان موجودہ مشتركات اور تاريخي تعلقات كا ذكر كرتے ہوئے دونوں ممالك كے درميان اقتصادي، سياسي، سائنسي، ثقافتي تعلقات بڑھانے پر زور ديا.

انہوں نے مزيد كہا كہ دونوں ممالك كے درميان تعاون كے معاہدوں پر عمل درآمد ہونے سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے اور دوطرفہ تجارت اور اقتصادي تعلقات كو بڑھانے ميں مدد ملے گي.

صدر روحاني نے علاقائي امن و استحكام كے فروغ كيلئے تہران،پيرس كے اہم كردار كا حوالہ ديتے ہوئے كہا ہے كہ ايك دوسرے درميان شراكت داري سے دوستي مضبوط ہوگي.

اس موقع پر نئے فرانسيسي سفير نے كہا كہ ان كا ملك اسلامي جمہوريہ ايران كے ساتھ مشتركہ تعاون بالخصوص سياسي تعلقات كو مزيد توسيع دينے كيلئے پُرعزم ہے.

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

۲۴۲